سونامی آنے کی صورت میں کراچی صفحئہ ہستی سے مٹ جائیگا : توصیف عالم
کراچی : کراچی کے عوام کے لیے انتہائی اہم خبر ہے کہ پاکستان کے چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں سونامی آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم نے کہا ہے کہ سونامی کب آئے گا اس کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم سونامی کی لہر مکران سے آسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے آخری سونامی انیس سو پینتالیس میں آیا جس میں چار ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔





